(24نیوز)بھارت کے شہر ممبئی میں مون سون بارشوں کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ اور دیوار گرنے کے واقعات میں 22 افراد ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق شہر کے ساحلی علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ایک دیوار کئی مکانوں پر آگری جس میں 14 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ شہر کے شمال مشرقی مضافاتی علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث متعدد گھر زمین بوس ہوگئے جس میں 6 افراد ہلاک ہوئے ۔
یہ بھی پڑھیں:کیاپا کستانی شائقینِ کرکٹ نے انگلش ویمن کرکٹ ٹیم میں بھابھی‘ ڈھونڈ لی؟
ممبئی میں گھر اور دیوراریں کرنے کے 11 مختلف حادثات پیش آ چکے ہیں، ریسکیو عملےکی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے مون سون بارشوں کے باعث پیش آنے والے حادثات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے متاثرین کو مالی امداد دینے کی یقین دہانی کروائی ہے۔
یا د رہے کہ بھا رت میں کو رونا نے بھی بہت تبا ہی مچا ئی تھی جس کے بعد اب بارشوں سے تباہی کی خبریں آ رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:اداکارہ کترینہ کیف کس سے شادی کرنیوالی ہیں؟ تصویر وائرل