مسلمانوں پر ظلم ۔۔ بھارتی شاعر منور رانا نے نقل مکانی کی دھمکی دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(نیوز ایجنسی)عالمی شہرت یافتہ بھارتی شاعر منور رانا نے اعلان کیا ہے کہ اگر بی جے پی کی جانب سے مسلمانوں پر ایسے ہی ظلم جاری رہا تو وہ نقل مکانی کرلیں گے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق منور رانا نے ریاست سے نقل مکانی کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ اگر مسلمان کسی نام نہاد رہنما کے ہاتھوں بے وقوف بنے اور اتر پردیش میں بی جے پی نے حکومت بنائی تو میں یہاں مزید نہیں رہوں گا۔انہوں نے کہا کہ اگر ادتیہ اتر پردیش کا دوبارہ وزیرِ اعلیٰ منتخب ہوا تو بھی ریاست سے نقل مکانی کرلوں گا۔
منور رانا نے کہا کہ بی جے پی کی جیت سے میرا یقین پختہ ہو جائے گا کہ اتر پردیش مسلمانوں کے رہنے کے لائق نہیں ہے اور یہاں مسلمان نہیں رہ سکتے۔
یہ بھی پڑھیں۔دنیا حیران۔۔ روس نے امریکا کو فضائی اڈوں کی پیشکش کر دی