’افغان سفیر کی بیٹی اغوا نہیں ہوئی،شیخ رشید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ افغان سفیر کی بیٹی کو اغوا نہیں کیا گیا اور میڈیا میں چلنے والی لڑکی کی تصاویر جعلی ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں وزیرداخلہ نے بتایا کہ افغان سفیرکی بیٹی اپنی مرضی سے راولپنڈی گئی اور دامن کوہ سے لڑکی نے انٹرنیٹ بھی استعمال کیا۔
شیخ رشید نے کہا کہ میڈیا پر چلنے والی تصاویر اس لڑکی کی نہیں جعلی ہیں یہ عالمی سازش اور ”را” کا ایجنڈا ہے اس کیس کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور کڑیوں سے کڑیاں ملا رہے ہیں جلد ہی گتھی سلجھ جائے گی۔
ان کا کہناتھا کہ جن تین ٹیکسیوں میں لڑکی نے سفر کیا ہم نے پکڑ لی ہیں،تینوں ٹیکسی ڈرائیورز بھی ہمارے قبضے میں ہیں،لڑکی کیساتھ ٹیکسیوںمیں کچھ نہیں ہوا،وزیر داخلہ نے کہایہ راولپنڈی سے اسلام آباد واپس کیسے آئیں تحقیقات کررہے ہیں،دامن کوہ سے ایف 9 سے ٹیکسی میں سفر کیا اس کو بھی ٹریس کرلیا۔
شیخ رشید نے کہاکہ فیٹف کا اجلاس ہوتا ہے تو جوہر ٹاﺅن دھماکا ہو جاتا ہے،اب افغان کانفرنس کی تیاریاں کررہے تھے تو یہ واقعہ ہو گیا،راولپنڈی سے اسلام آباد آنے کی فوٹیج سامنے آنے پر کیس واضح ہو جائے گا۔
انہوں نے کہاکہ بھارت عالمی طورپر پاکستان کا امیج تباہ کرنے کی کوشش کررہاہے،بھارت میڈیا میڈیا کھیل رہا ہے سوشل میڈیا سے غلط معلومات دے رہا ہے،یہ سب ”را “کے زیراثر میڈیا کررہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: افغان حکومت نے اسلام آباد سے اپنے سفیر اور سفارتی عملے کو واپس بلالیا