(24 نیوز)پاکستان نے افغان حکومت کے سفارتی عملے کو واپس بلائے جانے پر اپنے ردعمل میں کہاہے کہ افغان حکومت کا سفیر،سفارتی عملے کو واپس بلانے کا فیصلہ افسوس ناک ہے،امید کرتے ہیں افغان حکومت اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے گی ۔
ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہاہے کہ افغان سفیر کی بیٹی کے اسلام آباد سے مبینہ اغوا کی تحقیقات جاری ہیں ،وزیراعظم کی ہدایت پر معاملے کی تحقیقات اعلیٰ سطح پر ہو رہی ہیں ۔ترجمان کا مزید کہناتھا کہ سفیر ان کے اہلخانہ کی اورقونصل خانے کے عملے کی سکیورٹی مزید سخت کردی ہے،سیکرٹری خارجہ نے آج افغانستان کے سفیر سے ملاقات کی ،حکومت نے کئے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی اورتعاون کی یقین دہانی کرائی ۔
یہ بھی پڑھیں: افغان حکومت نے اسلام آباد سے اپنے سفیر اور سفارتی عملے کو واپس بلالیا