وزیراعظم عمران خان کا اہم قومی معاملات پر مشاورتی اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان نے افغانستان کی صورتحال، ملکی سلامتی اور عالمی چیلنجزکے معاملے پر اہم مشاورتی اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیاہے۔
ذرائع کاکہناہے کہ اعلیٰ سطح کا اجلاس کل صبح طلب کئے جانے کا امکان ہے ،اجلاس میں وزیر اعظم کی طرف سے قومی امور پر حکمت عملی طے کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں، اجلاس میں داخلی و بیرونی چیلنجز، ملکی سیکیورٹی اور قومی سلامتی کے امور پر غور ہوگا ،اجلاس میں افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر غور کیا جائے گا ،اجلاس میں حکومت پاکستان کی جانب سے اقدامات اور ترجیحات طے جائیں گی ،ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیر اعظم کو ملکی سیکیورٹی سمیت تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی ۔
یہ بھی پڑھیں: اچانک افغان سفیر کی طلبی پر تشویش ہے،جذبات میں کوئی فیصلہ نہیں کرناچاہئے، شاہ محمود قریشی