بھارت نے فیٹف میں پاکستان کیخلاف سازش کا اعتراف کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے پاکستان کے خلاف فیٹف کے سیاسی استعمال کا اعتراف کرلیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ جے شنکر نے اعتراف کیا کہ بھارت کی کوشش سے پاکستان فیٹف کی گرے لسٹ میں رہا، ہماری ہی کوششوں سے پاکستان فیٹف کے ریڈار پر آیا۔بھارتی وزیر خارجہ نے کہا کہ چین کے کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے اور نہ ہی جھکیں گے۔
یاد رہے کہ وفاقی وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کے فیٹف کے فیصلے پر سوال اٹھایا تھا کہ یہ سیاسی ہے یا پھر تکنیکی ہے؟ گرے لسٹ میں رکھنا پاکستان پر دباؤ برقرار رکھنے کی کوشش ہے، فیٹف کو مذموم مقاصد کیلئے سیاست زدہ کیا جا رہا ہے، ریکارڈ پر ہے فیٹف سے متعلق یہ کئی بار کہہ چکا ہوں، بھارت فیٹف پلیٹ فارم کو سیاسی طور پر استعمال کرنا چاہتا ہے، ہم نے ٹھوس اقدامات اٹھائے ہیں، بلاشبہ ان اقدامات میں ہمارا ہی مفاد ہے لیکن ٹھوس اقدامات کے باوجود ہم پر گرے لسٹ کی تلوار لٹکائے رکھنا درست نہیں ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان بھارت کو فیٹف لسٹ میں شامل کرنے کیلئے شواہد پیش کرےگا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کا اہم قومی معاملات پر مشاورتی اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ