(ویب ڈیسک) پنجاب میں تحریک انصاف کی واضح کامیابی کے بعد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا اہم بیان سامنے آگیا۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے بیان میں پی ٹی آئی کارکنوں اور ووٹرز کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے نہ صرف لیگی امیدواروں اور ریاستی مشینری بلکہ پولیس کی ہراسگی اور جانبدار الیکشن کمیشن کو بھی شکست دی،تمام اتحادی جماعتوں ق لیگ، ایم ڈبلیو ایم، سنی اتحاد کونسل کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔
عمران خان نے ملک میں ایک بار پھر فوری انتخابات کروانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اب ایک ہی راستہ ہے ملک میں فوری صاف اور شفاف انتخابات کرائے جائیں، الیکشن کے علاوہ کوئی اور راستہ اپنایا گیا تو ملک میں مزید سیاسی اور معاشی بحران آئے گا۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت کا ایک اوربڑافیصلہ