عمران خان کے خلاف مقدمات کی سماعت، عبوری ضمانتیں منظور

Jul 18, 2022 | 10:36:AM
فائل فوٹو
کیپشن: عمران خان کے خلاف مقدمات کی سماعت
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی 5 مقدمات میں عبوری ضمانتیں پانچ پانچ ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کر لی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ عدالت میں سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف مقدمات کی سماعت ہوئی۔جس میں عمران خان کے خلاف درج کیسوں کی سماعت ہوئی۔

عمران خان آج عدالت میں پیش نہ ہوئے اور ان کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔عدالت نے عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی منظور کر لی۔

واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف تھانہ بہارہ کہو میں مقدمہ نمبر 501، 500، لوہی بھیر میں مقدمہ نمبر 593، تھانہ کورال میں مقدمہ نمبر 1078 اور تھانہ سہالہ میں مقدمہ نمبر 462 درج ہے۔