ن لیگ کو شکست، اصل تبدیلی کا عمل تواب شروع ہو گا: مونس الہیٰ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ق کے رہنما و رکن اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ کے بیٹے مونس الہیٰ نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات کے بعد اصل تبدیلی شروع ہوگی ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر مونس الہی نے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کی شکست کو پاکستان کی جیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج پنجاب شریف خاندان کی غلامی سے آزاد ہوگیا۔
ن لیگ کی شکست، پاکستان کی جیت۔ آج پنجاب شریف خاندان کی غلامی سے آزاد ہو گیا۔اصل تبدیلی کا عمل تواب شروع ہو گا۔ عمران خان کی قیادت میں پنجاب اور پاکستان اب آگے بڑھے گا، انشاءاللہ! #ByElection2022
— Moonis Elahi (@MoonisElahi6) July 17, 2022
انہوں نے کہا کہ اصل تبدیلی کا عمل تواب شروع ہو گا، عمران خان کی قیادت میں پنجاب اور پاکستان ترقی کرے گا اور اب انشاء اللہ آگے بڑھے گا،مخالفین کو ناکامی کا سامنا ہوگا۔
خیال رہے کہ پنجاب کی صوبائی اسمبلی کی 20 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کو تاریخی فتح حاصل ہوئی کیونکہ بلے کے نشان پر لڑنے والے 15 امیدواروں نے فتح اپنے نام کی جبکہ مسلم لیگ ن کے حصے میں صرف چار نشستیں آئیں،ن لیگ نے ہار کو تسلیم کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انتخابات میں جیت,عمران خان کا اہم بیان،بڑا مطالبہ کر دیا