(مانیٹرنگ ڈیسک)آئی ایم ایف سے معاہدہ کے بعد صرف ایک دن امریکی کرنسی کی قیمت میں کمی ہونے کے بعد آج پھرڈالر نے اڑان بھر لی۔
انٹربینک میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز روپے پر شدید دباؤ،انٹربینک میں پہلی بارڈالر نے تمام ریکارڈ توڑ دئیے، انٹربینک میں ڈالر4 روپے 30 پیسے مہنگا ہوگیا۔ڈالر 210.95 روپے سے بڑھ کر 215 روپے 25 پیسے کی بلند سطح قائم کرگیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ تجارتی خسارے اور کرنٹ اکاونٹ خسارے کی وجہ سے روپے پر پریشر دیکھا جارہا ہے ،نئی حکومت آنے کے بعد سے اب تک انٹربینک میں ڈالر 33روپے 23 پیسے مہنگا ہوچکا ہے،12 اپریل کو انٹربینک میں ڈالر 182.02 روپے کا تھا،3 ماہ 10 روز میں انٹربینک میں ڈالر 33 روپے 23 پیسے مہنگا ہوچکا ہے ۔
خیال رہے کہ کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی ڈالر کی قیمت بڑھنے کے بعد انٹر بینک میں امریکی کرنسی 209 روپے 80 پیسے سے بڑھ کر 210 روپے 95 پیسے پر بند ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت کا ایک اوربڑافیصلہ