مسلم لیگ ن کی حکومت قانونی حیثیت کھو چکی ہے، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت قانونی حیثیت کھو چکی ہے، عوام کا فیصلہ ہی کسی بھی حکومت کی قانونی بنیاد ہوتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے کہا کہ شفاف انتخابات ہی پاکستان کے آگے بڑھنے کے لیے آئینی حل ہے۔سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا یہ بھی کہنا ہے کہ تمام اداروں کو غیر جانبداری سے عوام کے فیصلے سے ملک کو مشکل حالات سے نکالنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں:شہباز شریف کو کب فارغ کرنا ہے ، فواد چودھری کا انکشاف
گزشتہ روز پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابا کے حوالے سے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات نے بہت سے واہموں اور خیالات کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔
واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پرہونے والے ضمنی انتخابات میں عمران خان کی تحریک انصاف نے میدان مار لیا، 15 نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی جبکہ آزاد امیدوار نے ایک اور مسلم لیگ ن نے 4 سیٹیں جیت لیں۔