(24نیوز)محکمہ موسمیات کے مطابق آج اور کل پاکستان کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں بارش کا امکان ہے جبکہ اومان کے مشرقی حصے میں آج اور کل کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔
کراچی میں ایک بار پھر کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا، چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ شام میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے،انہوں نے کہا کہ کراچی میں بارش کی شدت کل کے مقابلے میں آج کم ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب میں خطہ پو ٹھو ہار ، لاہور،اسلام آباد،گوجرانوالہ،سیالکوٹ،قصور،فیصل آباد میں رات کے اوقات میں تیز ہوائیں جبکہ بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت کا ایک اوربڑافیصلہ
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالرکی قیمت میں بڑا اضافہ