بجلی کا شارٹ فال عوام کے لیے بڑی مشکل

Jul 18, 2022 | 12:51:PM

(ویب ڈیسک ) ملک میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار849 میگاواٹ ہو گیا،  جس کے بعد لوڈشیڈنگ کا دورانیہ ایک بار پھر 10 گھنٹے تک چلا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع پاور ڈویژن نے بتایا کہ  بجلی کی مجموعی پیداوار21ہزار 651 میگاواٹ جب کہ کل طلب   27 ہزار500 میگاواٹ ہے۔ پانی سے 6 ہزار 520 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے  اور سرکاری تھرمل پلانٹس 1ہزار 112میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:مسلم لیگ ن کی حکومت قانونی حیثیت کھو چکی ہے، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن

نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار10ہزار550میگاواٹ ہے ۔ ونڈ پاور پلانٹس 990 اور سولرپلانٹس سے پیداوار120 میگاواٹ ہے ۔ بگاس سے چلنے والے پلانٹس 123میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں ۔ جوہری ایندھن سے 2ہزار 228 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے ۔پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق بجلی کا شارٹ فال بڑھنے سے ملک بھر کے بڑے شہروں میں 6 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جب کہ ہائی لاسز کے علاقوں میں لوڈشیڈنگ  کا دورانیہ8 سے 10 گھنٹے ہے۔

  
 
 
 

مزیدخبریں