ضمنی انتخاب، پی پی 7 سے ن لیگ کو برتری،تحریک انصاف نے بڑا قدم اٹھا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) تحریک انصاف نے پی پی 7کے ضمنی انتخاب کے نتائج کو چیلنج کر دیا ، پی ٹی آئی کے امیدوار شبیر اعوان کی درخواست پر دوبارہ گنتی جاری ہے ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پی پی 7 راولپنڈی کے حلقہ میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کے رہنما شبیر اعوان اور مسلم لیگ ن کے راجہ صغیر کے مابین کانٹے کا مقابلہ ہوا ۔
تحریک انصاف کے امیدوار نے 68 ہزار 857 ووٹ حاصل کئے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار نے 68 ہزار 906 ووٹ لئے ۔ اس طرح ن لیگی امید وار 49 ووٹوں سے کامیاب قرار پائے۔
تحریک انصاف کے امیدوار شبیر اعوان نے پی پی 7 راولپنڈی میں دوبارہ گنتی کی درخواست دی جس پر ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گھی اور آئل کی قیمتوں میں بڑی کمی کر دی گئی