ضمنی انتخاب، پی پی 7 سے ن لیگ کو  برتری،تحریک انصاف نے بڑا قدم اٹھا لیا

Jul 18, 2022 | 15:05:PM

(ویب ڈیسک )  تحریک انصاف نے پی پی 7کے ضمنی انتخاب کے نتائج کو چیلنج کر دیا ، پی ٹی آئی کے امیدوار شبیر اعوان کی درخواست پر دوبارہ گنتی  جاری ہے ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پی پی  7 راولپنڈی  کے حلقہ میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں  تحریک انصاف کے رہنما شبیر اعوان اور   مسلم لیگ ن کے راجہ صغیر کے مابین کانٹے کا مقابلہ ہوا  ۔

تحریک انصاف کے امیدوار نے 68 ہزار 857 ووٹ حاصل کئے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار نے 68  ہزار 906 ووٹ لئے ۔ اس طرح ن لیگی امید وار   49 ووٹوں سے کامیاب قرار پائے۔

 تحریک انصاف کے امیدوار شبیر اعوان نے  پی پی 7 راولپنڈی میں دوبارہ گنتی کی درخواست دی جس پر  ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   گھی اور آئل کی قیمتوں میں بڑی کمی کر دی گئی

مزیدخبریں