(ویب ڈیسک)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے،برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 103 اعشاریہ 2فی بیرل ہو گئی۔
تفصیلات کےمطابق دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر خام تیل کی قیمت میں مزید اضافہ ہوچکا ہے،خام تیل کی قیمت میں 2 فیصد اضافہ ہوا۔برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 103 اعشاریہ 2فی بیرل ہو گئی،بلیو ٹی آئی کروڈ آئل کی قیمت 99 اعشاریہ 4 ایک ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
خیال رہے کہ امریکا کی جانب سے سعودی عرب پر تیل کی پیداوار بڑھانے کے لئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے لیکن سعودی عرب فی الحال اس پر رضا مندی ظاہر نہیں کی۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات میں خام تیل کی پیداوار بڑھانے کا مطالبہ کیا جس کے جواب میں سعودی عرب نے کہا کہ فی الحال مزید پیداوار بڑھانے کی صلاحیت موجود نہیں ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: گھی اور آئل کی قیمتوں میں بڑی کمی کر دی گئی
دوسری جانب آئی ایم ایف سے معاہدہ کے بعد صرف ایک دن امریکی کرنسی کی قیمت میں کمی ہونے کے بعد آج پھرڈالر نے اڑان بھر لی، انٹربینک میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز روپے پر شدید دباؤ،انٹربینک میں پہلی بارڈالر نے تمام ریکارڈ توڑ دئیے، انٹربینک میں ڈالر4 روپے 30 پیسے مہنگا ہوگیا۔ڈالر 210.95 روپے سے بڑھ کر 215 روپے 25 پیسے کی بلند سطح قائم کرگیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ تجارتی خسارے اور کرنٹ اکاونٹ خسارے کی وجہ سے روپے پر پریشر دیکھا جارہا ہے ،نئی حکومت آنے کے بعد سے اب تک انٹربینک میں ڈالر 33روپے 23 پیسے مہنگا ہوچکا ہے،12 اپریل کو انٹربینک میں ڈالر 182.02 روپے کا تھا،3 ماہ 10 روز میں انٹربینک میں ڈالر 33 روپے 23 پیسے مہنگا ہوچکا ہے ۔