ضمنی الیکشن میں شکست کے بعد وزیراعظم کااہم بیان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پنجاب کے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے ہاتھوں شکست کے بعد وزیراعظم شہبازشریف نے اہم بیان دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ٹویٹر پیغام میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ضمنی انتخابات کے لیے انتھک کوششوں پر مسلم لیگ (ن) کے رہنماوں اور ورکرز کاشکرگزار ہوں ۔مریم نواز اور حمزہ شہباز دونوں نے پارٹی کے لیے بہترین انتخابی مہم چلائی۔
شہبازشریف کا مزید کہناتھا کہ پر امن انتخابات کے انعقاد پر وزیرِ اعلیٰ حمزہ شہباز کی قیادت میں پنجاب حکومت مبارکباد کی مستحق ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب میں ضمنی الیکشن ہوئے جس میں تحریک انصاف نے ن لیگ کو شکست دی ، تحریک انصاف نے ضمنی الیکشن میں پندرہ نشستوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ ن لیگ کے ہاتھ میں صرف چار سیٹیں آئیں اور ایک آزاد امید وار جیتا ۔
یہ بھی پڑھیں:لاہورمیں تبدیلی آگئی ،4میں سے3 نشستیں پی ٹی آئی کے نام