ضمنی الیکشن میں دھاندلی کس نے روکی؟ عمران خان کا اہم انکشاف

Jul 18, 2022 | 18:17:PM

(ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے ایک مرتبہ پھر ضمنی انتخابات میں جیت پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ ایک جاری کردہ بیان میں ان کا کہنا ہے کہ عوام نے پہلے کی طرح ان چوروں کو بھی مسترد کردیا ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف سازش کا جواب عوام نے اپنے ووٹوں سے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں دھاندلی روکنے میں نوجوانوں نے بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں ہوشربااضافہ، خریدار پریشان

یاد رہے کہ 17 جولائی کو پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف نے 15 نشستوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ ن لیگ صرف 4 سیٹیں جیت سکی اور ایک سیٹ پر آزاد امیدوار کامیاب رہا۔

مزیدخبریں