ایک ہی دن میں ڈالر4 روپے 25 پیسے مہنگا 

Jul 18, 2022 | 18:30:PM
ڈالر کی قیمت ، اضافہ
کیپشن: ڈالر فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ڈالر کی قیمت ایک بار پھر آسمان سے باتیں کرنے لگی ،ڈالر کی اونچی اڑان نے تمام ریکارڈ توڑ دئیے۔
تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں ڈالر نئی بلند سطح پر پہنچ گیا، کاروباری ہفتے کے پہلے روز روپے پر شدید دباو ،ایک ہی دن میں انٹربینک میں ڈالر4 روپے 25 پیسے مہنگا ہوگیا،انٹربینک میں ڈالر پہلی بار 215 روپے 20 پیسے کی بلند ترین سطح پر بند ہوا،ماہرین کے مطابق تجارتی خسارے اور کرنٹ اکاونٹ خسارے کی وجہ سے روپے پر پریشر دیکھا جارہا ہے ،نئی حکومت آنے کے بعد سے اب تک انٹربینک میں ڈالر 33روپے 18 پیسے مہنگا ہوچکا ہے 12 اپریل 22 کو انٹربینک میں ڈالر 182.02 روپے کا تھا،3 ماہ 10 روز میں انٹربینک میں ڈالر 33 روپے 18 پیسے مہنگا ہوچکا ہے ، درآمدی ادائیگی کی وجہ سے روپے پر شدید پریشان دیکھاجارہے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:عوام کےلئے اچھی خبر: گھی اور آئل کی قیمتوں میں بڑی کمی