(ویب ڈیسک)ضمنی الیکشن میں فتح کے بعد تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے پہلی پریس کانفرنس کی جس میں عمران خان نے حکومت کے سامنے بڑے مطالبات رکھ دیئے ۔
تفصیلات کے مطابق چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ تمام مسائل کا ایک ہی حل ہے کہ صاف اور شفاف الیکشن کرائے جائیں،پاکستان میں بحران کا واحد حل فی الفور شفاف انتخابات کرانا ہے،الیکشن کمیشن کے حوالے سے ان کا کہناتھا کہ الیکشن کمیشن کے تمام فیصلے تحریک انصاف کیخلاف آتے تھے،چیف الیکشن کمشنر میں اہلیت نہیں ،انہوں نے ن لیگ کو جتوانے کیلئے پوری کوشش کی ۔چیف الیکشن کمشنر پر اعتبار نہیں،وہ فوری مستعفی ہوجائیں
پریس کانفرنس میں عمران خان کا مزید کہناتھا کہ میں پہلی بار اس قوم میں بیداری دیکھ رہا ہوں ،قوم نے بتا دیا کہ ہم کسی اور کی غلامی کیلئے تیار نہیں ہیں، جب ہم ایک قوم بنیں گے تو تمام مسائل حل ہوجائیں گے،آج ہم ایک قوم بننے جارہے ہیں،ہم کسی اور کی غلامی کیلئے تیار نہیں ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ دوسالوں میں 75فیصد ہماری ایکسپورٹس بڑھی تھیں،ہمارے دور میں سب سے زیادہ ملک میں ڈالرز آرہے تھے،زراعت بھی صحیح راستے پر تھی،کسانوں کو ہم نے پیسے دلوائے،ہمارے دور کے آخری2 سالوں میں ملک کی گروتھ اور ایکسپورٹ بڑھی تھیں، کورونا کے باوجود ہم نے ریکارڈ روزگار دیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہم ٹھیک ٹریک پر چل رہے تھے ،سازش کر کے ہماری حکومت گرائی گئی، ان حکمرانوں نے آتے ہی اپنے کرپشن کیسز معاف کروائے۔
یہ بھی پڑھیں:ضمنی الیکشن میں دھاندلی کس نے روکی؟ عمران خان کا اہم انکشاف