فارن فنڈنگ کیس: مریم نواز کا الیکشن کمیشن سے بڑا مطالبہ 

Jul 18, 2022 | 19:42:PM

(24نیوز) سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ٹوئٹ کی ہے۔ جس میں انہوں نے تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی ہی 20 سیٹوں میں سے 5 پر ہارنے کے بعد زیادہ زعم میں آنے کی ضرورت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان پر آپ کا حملہ وہ دھاندلی نہیں ہے جو کہ ہوئی ہی نہیں بلکہ فارن فنڈنگ فیصلے کا خوف ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ جانتے ہیں کہ آپ کے خلاف ناقابل تردید شواہد سامنے آچکے ہیں۔ جن کو اب منظر عام پر لایا جانا ناگزیر ہوچکا ہے۔

انہوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد سنایا جائے۔ 

مزیدخبریں