پشاور ہائی کورٹ کا پی ٹی آئی کو بڑا ریلیف

Jul 18, 2022 | 20:08:PM
پشاور ہائی کورٹ ،پی ٹی آئی ،بڑا ریلیف، سکینڈلز، پی اےسی
کیپشن: پشاور ہائیکورٹ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پشاور ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کو بڑا ریلیف دیدیا ہے۔ پشاور ہائی کورٹ میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے فیصلے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ جس میں عدالت نے مالم جبہ، بی آرٹی، بلین ٹری سونامی اور بینک آف خیبر پر پی اےای سی کے انکوائری کے حکم پر حکم امتناع جاری کردیا اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو مزید تفتیش سے روک دیا۔ 

یاد رہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اےسی) نے پی ٹی آئی حکومت کے سکینڈلز مالم جبہ، بی آرٹی، بلین ٹری سونامی کے خلاف انکوائری کا فیصلہ دیا تھا لیکن پشاور ہائی کورٹ نے اس پر حکم امتناع جاری کردیا ہے۔ عدالت نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اور قومی احتساب بیورو (نیب) سے 4 اگست تک جواب طلب کرلیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کا وزیراعلیٰ کو ن ہوگا ؟؟تحریک انصا ف نے فیصلہ کرلیا