(24نیوز)ایم کیوایم بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹرفاروق ستار نے این اے 245اور بلدیاتی الیکشن میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے کھڑے ہونے کااعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی بی کالونی میں مرکزی الیکشن آفس کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرفاروق ستار نے 3 بار متحدہ پاکستان کے کنوینئر ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی سے ملاقاتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے 7 جولائی کو بھی ملاقات ہوئی میں نے کہا اپنے تمام امیدواروں کو دستبردار کرادوں گا،تین بار جنرل ورکر اجلاس بلانے کی تاریخ مقرر کی گئی جو منسوخ ہوئیں ،ہم مل جاتے تو بلے اور کرین کو بھی دیکھ لیتے۔
فاروق ستار نے مزید کہا کہ عزت نفس کو داو¿ پر لگایا کہ ایم کیوایم میں واپس جاو¿ں ،چاہتا تھا کہ ایم کیوایم پر لوگوں کا اعتماد دوبارہ بحال کراو¿ں لیکن مجھے کہا گیا کہ اوپرسے کلیئرنس نہیں ہے۔ایم کیوایم بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹرفاروق ستاراین اے دوسو پنتالیس میں انتخابی نشان تالے سے میدان میں اتریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:ضمنی الیکشن میں شکست کے بعد وزیراعظم کااہم بیان
فاروق ستار نے بڑا اعلان کردیا
Jul 18, 2022 | 21:12:PM