5 لوگ ادھر ادھر ہوگئے تو پرویز الٰہی وزارت اعلیٰ ڈھونڈتے رہ جائیں گے، رانا ثنا

Jul 18, 2022 | 22:29:PM
رانا ثنا اللہ ، دعوی
کیپشن: رانا ثنا اللہ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے چودھری پرویز الٰہی کی وزارت اعلیٰ کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی ۔
تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئے پرویز الٰہی کے پاس 185ووٹ ہیں اور 180ہمارے پاس بھی ہیں،الیکشن والے دن 5 لوگ ادھر ادھر ہوگئے تو پرویز الٰہی وزارت اعلیٰ ڈھونڈتے رہ جائیں گے۔ان کا مزید کہناتھا کہ نواز شریف نے پاکستان کو لوڈشیڈنگ جیسی عذاب سے نجات دلائی ہے،پنجاب نوازشریف کا تھا،ہے اور رہے گا،مسلم لیگ ن آئندہ الیکشن میں بھرپورکارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔
عمران خان کے بارے میں ان کا کہناتھا کہ عمران خان کا ایجنڈا فسادات پر مبنی ملک دشمنی کے سواکچھ نہیں تھا،عمران خان ملک کو تباہی اور کھنڈرات کی طرف لے کر گئے،جب چیف الیکشن کمشنر ان سے نہیں ملے تو اس کے بعد ان کیخلاف پروپیگنڈہ شروع کیا،عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر سے چور دروازے سے ملاقات کی کوشش کی،صاف شفاف الیکشن پوری قوم کے سامنے ہیں،اداروں کو چاہئے کہ دھونس میں آنے کے بجائے اپنے اختیارات کا استعمال کریں۔
یہ بھی پڑھیں:فاروق ستار نے بڑا اعلان کردیا