(ویب ڈیسک) نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے تہلکہ خیز انکشاف کیے ہیں۔ انہوں نے پروگرام میں کہا ہے کہ عمران خان ممنوعہ فنڈنگ کیس پرپریشان ہیں، ان کے مشیر انہیں غلط گائیڈ کررہے ہیں۔ یہ لوگ چار سال سے زائد التوا لے چکے ہیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ چیف الیکشن کمشنرکا بڑا فیصلہ آرہا ہے، وہ عمران خان کے خلاف توہین عدالت لگا رہے ہیں، چیف الیکشن کمشنر نے پیمرا سے آڈیو ویڈیوز منگوالی ہیں، الیکشن کمشنر آرٹیکل 204 ، الیکشن ایکٹ 217 شق 10 کے تحت کارروائی کر رہے ہیں، الیکشن کمیشن اس بارے میں چارج شیٹ بھی تیار کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب، ن لیگ کا تحریک انصاف نظریاتی گروپ سے رابطے کا فیصلہ
انہوں نے مزید بتایا کہ عمران خان کے دور حکومت میں بھی ممنوعہ فنڈنگ کیس چل رہا تھا لیکن تب کچھ ممبران نے نرمی کا مظاہرہ کیا لیکن اب سوال الیکشن کمیشن کی ساکھ کا ہے اور سب ممبران ایکشن لینے کے حق میں ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ الیکشن کمیشن ایک بااختیار ادارہ ہے جس کے پاس سپریم کورٹ کے برابر اختیارات ہیں۔ اس لیے الزامات پر ایکشن تو ہوگا۔