ریکوڈک سے تانبا اور سونا نکالنے کیلئے معاہدے پر اتفاق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ریکوڈک سے تانبا اور سونا نکالنے کیلئے حکومت اور بیرک گولڈ کارپوریشن کے درمیان معاہدے پر اتفاق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق سی ای او بیرک گولڈ کارپوریشن نے کہا کہ 50 فیصدحصہ پر عالمی کمپنی جبکہ 50 فیصد پر حکومت پاکستان کا حق ہوگا ، حکومت پاکستان سے مل کر حتمی معاہدوں کا فریم ورک تیار کر رہے ہیں۔ عالمی کمپنی ابتدائی طور پر 7 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی ،ریکوڈک سے سونے اورتانبے کی پہلی پیداوار دو ہزار ستائیس اٹھائیس میں متوقع ہے۔مارک برسٹونے کہا کہ معاہدے میں یقینی بنایا جائیگا کہ بلوچستان کے عوام کو ان کے جائز حقوق ملیں۔سی ای او بیرک گولڈ کمپنی کا کہنا تھا کہ بلوچستان سے پسماندگی کے خاتمے کیلئے پراجیکٹ میں سو فیصد نوکریاں مقامی لوگوں کو فراہم کی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں:ترک صدر نے بڑی دھمکی دیدی