انتخابی لائحہ عمل: تحریک انصاف کی ارکان اسمبلی کو اہم ہدایات جاری

Jul 18, 2022 | 23:52:PM

(ویب ڈیسک) وزارت اعلیٰ کے انتخاب کے لیے تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق نے اپنے ارکان اسمبلی کو ہدایت کی ہے کہ وہ بیرون ملک جانے سے گریز کریں۔ 

پارٹی کی جانب سے ہدایات میں کہا گیا ہے کہ تمام ارکان وزیراعلیٰ کے انتخاب تک لاہور میں رہیں گے، جو اراکین اسمبلی اس وقت بیرون ملک ہیں، ان کو بھی پاکستان واپس بلایا جارہا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: عام انتخابات کب کروانے ہیں؟ ن لیگ نے فیصلہ کرلیا

واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب کے 20 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) 15 نشستوں پر کامیابی کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) صرف 4 نشستوں پر کامیاب ہو سکی اور ایک حلقے میں آزاد امیدوار نے کامیابی حاصل کی۔

مزیدخبریں