16 سال پرانا اوریجنل آئی فون کروڑوں میں فروخت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) اوریجنل حالت میں 16 سال پرانا آئی فون 4 کروڑ 64 لاکھ پاکستانی روپے میں فروخت ہو گیا۔
امریکا میں آئی فون کے پہلے ایڈیشن کا ایک موبائل فون سیل پیک حالت میں ریکارڈ قیمت میں نیلام ہو گیا، 2007 میں متعارف کرائے گئے 4 جی بی سٹوریج والے آئی فون کی ریکارڈ نیلامی ہوئی، یہ موبائل فون اس لئے بھی خاص ہے کیونکہ 4 جی بی سٹوریج کے ساتھ بہت کم آئی فون بنائے گئے تھے اور لوگ 8 جی بی والے آئی فون کو اس پر ترجیح دیتے تھے، یہ ماڈل پروڈکشن کے محض 2 ماہ بعد ہی ختم ہو گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: بجرنگی بھائی جان کی منی اتنی بڑی ہو گئی کہ دیکھنے والے حیران رہ جائیں
گزشتہ ماہ 30 جون کو اس فون کی نیلامی کیلئے بولی شروع ہوئی جو کہ 16 جولائی تک چلتی رہی، ایل سی جی آکشنز کی جانب سے اس ماڈل کی بولی 10 ہزار ڈالر سے شروع ہوئی، ان 17 دنوں کے دوران کل 28 بولیاں لگائی گئیں لیکن آخری چند گھنٹوں میں بولی ایک لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی تھی، بلآخر بولی کا اختتام ایک لاکھ 58 ہزار 644 ڈالرز پر ہو گیا۔
ایل سی جی آکشنز کے مطابق یہ فون اب بھی بہترین حالت میں ہے، اس کا ڈسپلے 3.5 انچ جبکہ کیمرا 2 میگاپکسل ہے۔
قبل ازیں رواں سال فروری میں ایک اور اوریجنل آئی فون 63 ہزار ڈالر میں نیلام ہوا جبکہ رواں سال مارچ میں ایسا ہی فون 54 ہزار 904 ڈالر میں فروخت ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: کم عمر بچے کی شیر خوار بہن کو سلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
واضح رہے کہ 2007 میں آئی فون کے پہلے ایڈیشن کا یہ ماڈل 499 ڈالرز میں فروخت کیلئے پیش ہوا تھا لیکن ایک لاکھ 58 ہزار 644 ڈالرز میں 16 سال بعد نیلام ہونے کا مطلب ہے کہ اس پرانے فون کی مالیت 4 ٹیسلا ماڈل 3 گاڑیوں سے زائد ہے یا اسی قیمت میں ایک ٹی بی (TB) سٹوریج والے آئی فون 14 پرومیکس کے 99 فون خریدے جا سکتے ہیں۔