ملک کے مختلف علاقوں میں آج رات سے بارشوں کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ملک کے مختلف علاقوں میں آج رات سے بارشوں کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں آج رات سے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو کر بارشوں کا سبب بنیں گی۔ بارشوں کا یہ سلسلہ 23 جولائی تک متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ آئندہ 24گھنٹوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ پاکستان کے آلودہ شہروں کی فہرست میں لاہور دسویں نمبر پر آگیا ہے۔
شہر میں آلودگی کی شرح شرح 129ریکارڈ کی گئی ہے۔ شاہدرہ 156، یوایس قونصلیٹ میں آلودگی کی شرح 119ریکارڈ، فیز 8 ڈی ایچ اے 106، جوہر ٹاؤن میں شرح 103ریکارڈ کی گئی ہے۔
دوسری جانب کراچی، ٹھٹھہ اور حیدرآباد سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں 20 سے 22 جولائی کے دوران وقفے وقفے سے موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں: پرویز خٹک کی نئی جماعت بننے کے فوری بعد ٹوٹ پھوٹ کا شکار
اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش برسنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سانگھڑ، بدین اور نواب شاہ میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے موسلا دھار بارشیں ہو سکتی ہیں۔