(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیت فیروز خان نے بچوں سے دوری کا ذمہ دار خود کو ٹھہرا دیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام کا رُخ کرتے ہوئے اداکار نے ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا جس میں انہیں اپنے دونوں بچوں کے ساتھ قیمتی لمحات گزارتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں فیروز خان اپنی بیٹی فاطمہ کو گود میں لیے ایک کرسی پر بیٹھے ہیں جب کہ بیٹا سلطان ساتھ ہی کھڑا کیمرے کے سامنے مسکرا رہا ہے۔
فیروز خان نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ "اس ساری افراتفری اور مسائل نے ہمیں اس پنجرے میں لا کر رکھ دیا ہے جہاں اب ہم ملاقات کے بہانے چھوٹی چھوٹی پارٹی کرتے ہیں"۔
مزید پڑھیں: نیا پنڈورا باکس کھل گیا، حریم شاہ نے ایک اور رہنما کی مبینہ تصاویر لیک کر دیں
اداکار نے ان سب معاملے میں خود کو قصوروار ٹہراتے ہوئے لکھا کہ "میں قصوروار ہوں"، مداح اس ویڈیو کے بعد فیروز خان کو دعائیں دے رہے ہیں، ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’اللہ آپکو مزید ہمت دے’۔
واضح رہے کہ فیروز خان اپنی سابقہ اہلیہ علیزے سلطان سے علیحدگی کے بعد اکثر موضوع بحث رہتے ہیں جبکہ اداکار علیحدگی کے بعد جب بھی اپنے بچوں سے ملاقات کرتے ہیں وہ ان کے ساتھ تصاویرضرور شیئر کرتے ہیں۔