محرم الحرام :آئی جی پنجاب کی صوبہ بھرمیں سکیورٹی مزید سخت کرنیکی ہدایت

Jul 18, 2023 | 10:03:AM
محرم الحرام کی آمد پر آئی جی پنجاب نے صوبہ بھر میں سکیورٹی مزید سخت کرنیکی ہدایت جاری کریں۔ سکیورٹی کیلئے 2لاکھ سے زائد پولیس افسران واہلکار تعینات ہونگے۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ذیشان اشرف) محرم الحرام کی آمد پر آئی جی پنجاب نے صوبہ بھر میں سکیورٹی مزید سخت کرنیکی ہدایات جاری کردیں۔ سکیورٹی کیلئے 2لاکھ سے زائد پولیس افسران واہلکار تعینات ہونگے۔ 

آئی جی پنجاب کی ہدایت کے مطابق مجالس وجلوسوں کے پرامن انعقاد کیلئے پولیس ہائی الرٹ رہے گی۔صوبہ بھر میں 37376 مجالس، 9351 جلوسوں کا انعقاد ہوگا۔ مجالس وجلوسوں کی سکیورٹی کیلئے 2لاکھ سے زائد پولیس افسران واہلکار تعینات ہونگے۔

لاہورمیں مجالس وجلوسوں کی سکیورٹی کیلئے 13ہزار سے زائد افسران واہلکار تعینات ہونگے۔ کمیونٹی رضاکار بھی پولیس کے شانہ بشانہ چیکنگ کے فرائض انجام دینگے۔

مزید پڑھیں:  ملک کے مختلف علاقوں میں آج رات سے بارشوں کا امکان

خواتین عزاداروں کی سکیورٹی و چیکنگ کیلئے لیڈی پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا۔ آئی جی پنجاب نے آرپی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز کو سکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کرنے کی ہدایت کر دی گئیں۔