خلع کے دعوے دائر کرنے کی شرح میں غیرمعمولی اضافہ

Jul 18, 2023 | 11:52:AM

(شاہین عتیق)  فیملی سول عدالتوں میں خلع کی بنیاد پر طلاق کے دعوے دائر کرنے کی شرح میں غیرمعمولی اضافہ ریکارڈ، سیشن جج لاہور نے کیسوں کی تعداد بڑھنے پر فیملی عدالتوں کی تعداد 16کردی۔

16عدالتوں میں خلع، حق مہر کے روزانہ 60 سے 100 دعوے دائر ہونے لگے۔ 16عدالتوں سے ایک ماہ میں 50 خواتین نے خلع کی ڈگریاں لیکر اپنی راہیں جدا کرلیں۔

سول کورٹ سے عذرا نورین ایڈووکیٹ نے 3 خواتین کو ڈگری دلوائی۔ مسلم ٹاؤن کی شبنم، وحدت روڈ کی پروین ، مصری شاہ کی سیما نے ڈگری لی۔

مزید پڑھیں:  غیر شرعی نکاح کیس،بشریٰ بی بی اور عمران خان کیلئے بری خبر آ گئی

عذرا نورین ایڈووکیٹ کے مطابق ڈگری حاصل کرنیوالی تینوں خواتین شوہر کے تشدد سے تنگ تھیں۔ مہنگائی، کاروبار کی صورتحال نے لوگوں کو ڈپریشن میں مبتلا کردیا،خاتون وکیل کا کہنا ہے کہ  لوگوں میں برداشت ختم ہو گئی جس کی وجہ سے گھریلو ناچاقیاں بڑھ رہی ہیں۔

مزیدخبریں