بھارت زیرو ڈوز بچوں کی تعداد کے لحاظ سے سرفہرست ہے، عالمی ادارہ صحت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) عالمی ادارہ صحت کے مطابق بھارت زیرو ڈوز بچوں کی تعداد کے لحاظ سے سرفہرست ہے جبکہ پاکستان دنیا میں آٹھویں نمبر پر ہے۔
اس حوالے سے عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال بھارت میں 27 لاکھ بچے ہر طرح کی ویکسین سے محروم رہے۔
ڈبلیو ایچ او کے مطابق نائجیریا خسرے کی ویکسین سے محروم رہ جانے والے بچوں میں سرفہرست ملک ہے، یہاں 31 لاکھ بچوں کو خسرے کی ویکسین نہیں لگی۔
یہ بھی پڑھیے: بھارتی گلوکار کنور گریوال نے پاکستان سے اظہار یک جہتی کے لئے گانا ’شکریہ‘ بنادیا
ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ پاکستان میں گزشتہ سال 6 لاکھ 11 ہزار بچوں کو ایک بھی ویکسین ڈوز نہیں لگی۔
ڈبلیو ایچ او کے مطابق گزشتہ سال پاکستان میں 12 لاکھ بچے خسرے کی ویکسین سے محروم رہے۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ سال دنیا بھر میں زیرو ڈوز بچوں کی تعداد 1 کروڑ 43 لاکھ تھی جبکہ 2021ء میں ایک یا زیادہ ویکسین سے محروم بچوں کی تعداد ڈھائی کروڑ کے قریب تھی۔