گزشتہ سال کی نسبت تجارتی خسارہ 62 فیصد کم ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان )حکومتی اقدامات کام کر گئے ملکی تجارتی خسارہ گزشتہ برس جون کے مقابلے میں 62 فیصد کم ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حکومتی اقدامات کی وجہ سے جون 22 کے مقابلے جون 23 میں تجارتی خسارہ 62 فیصد کمی سے 1ارب 86 کروڑ ڈالر رہا جبکہ مالی سال 22 کے مقابلے مالی سال 23 میں تجارتی خسارہ 43 فیصد کمی سے 27 ارب 59 کروڑ ڈالر رہا ۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق مئی 23 کے مقابلے جون 23 میں برآمدات میں 7.10 فیصد کمی ہوئی ،جون 22 کے مقابلے جون 23 میں برآمدات 19.10 فیصد کمی سے 2ارب 35 کروڑ ڈالر رہیں ،مئی 23 کے مقابلے جون 23 میں درآمدات 2.50 فیصد کمی ہوئی،جون 22 کے مقابلے جون 23 میں درآمدات 46.3 فیصد کمی سے 4.21 ارب ڈالر رہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری ،وزیر اعلیٰ پنجاب نے بڑی یقین دہانی کرا دی
جون 22 میں 7ارب 85 کروڑ ڈالر مالیت کی درآمدات تھیں ،جون 22 کے مقابلے جون 23 میں تجارتی خسارہ 62.3 فیصد کمی سے 1ارب 86 کروڑ ڈالر رہا،مالی سال 22 کے مقابلے مالی سال 23 میں تجارتی خسارہ 43 فیصد کمی سے 27.59 ارب ڈالر رہا،مالی سال 2022 میں تجارتی خسارہ 48 ارب 35 کروڑ ڈالر تھا۔