ہراساں کرنے پر پولیس کو درخواست کیوں دی ,سابق شوہر کا خاتون پر تشدد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عابد چودھری)عورتوں کو ہراساں کرنے کا عمل رک نہ سکا،صوبائی دارالحکومت لاہور میں سابق شوہر کی جانب سے ہراساں ہونے کے بعد پولیس کے پاس پہنچنے والی خاتون تشدد کا نشانہ بن گئی ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے شمالی چھاؤنی میں سابق شوہر کی جانب سے ہراساں ہونے کے بعد پولیس کو درخواست دینا خاتون کو مہنگا پڑ گیا، ایف آئی آر کا پتا چلنے پر ملزم کا خاتون پر بد ترین تشدد، ملزم عمران نے بچوں کے سامنے ماں کو تشدد کا نشانہ بنایا ،خاتون پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم سابقہ بیوی کو گالم گلوچ اور ہراساں کرتا رہا ساتھ ہی ساتھ خاتون کو کارروائی کروانے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں ۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیں:تجارتی خسارہ 62 فیصد کم ہو گیا