’فنکاری‘ گانا کس نے تحریر کیا؟ آئمہ بیگ اور شیراز اپل آمنے سامنے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) فنکاری‘ گانا کس نے تحریر کیا؟ پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ اپنے نئے گانے ’فنکاری‘ریلیز ہوتے ہی نئے تنازعے میں پھنس گئیں۔
آئمہ بیگ کا گانا فنکاری ریلیز ہوتے ہی شائقین کی طرف سے بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے جبکہ گلوکارہ نے دعویٰ کیا ہے کہ نئے گانے کے بول اُنہوں نے شکیل سہیل کے ساتھ مل کر لکھے ہیں۔
View this post onInstagram
گلوکارہ نے تازہ انٹرویو میں بتایا کہ انہیں یہ گانا لکھنے میں تین برس کا عرصہ لگا اور وہ اپنے کیریئر کا پہلا سولو ٹریک ریلیز کرنے پر خوف کا شکار تھیں۔
مزید پڑھیں: یمنیٰ زیدی اور ہمایوں سعید ایک ساتھ جلوہ گر ہونے کو تیار
دوسری جانب پاکستانی گلوکار شیراز اپل نے آئمہ بیگ کے بیان کو غلط قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ’فنکاری‘ مکمل طور انہوں نے خود تحریر کیا تھا۔ شیراز اپل کے مطابق ان کا نام یونیورسل میوزک انڈیا اور گلوکارہ کے یوٹیوب کریڈٹس میں بھی موجود ہے لیکن آئمہ بیگ ان کو کریڈٹ دینا بھول گئی ہیں
View this post on Instagram
View this post on Instagram
View this post on Instagram
View this post on Instagram