130 روپے کلو کے حساب سے چینی خریدنے کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم )یوٹیلیٹی سٹورز پر بھی چینی مہنگی ہونے کا امکان ، کارپوریشن نے فی کلو چینی 130 روپے کے حساب سے خریدنے کی منظوری دے دی ۔
تفصیلات کے مطابق یو ٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے آخری ٹینڈر کے مقابلے میں 43 روپے فی کلومہنگی چینی خریدنے کی منظوری دے دی ہے ، یعنی 130روپے فی کلو کے حساب سےچینی خریدی جائے گی ، ذرائع کے مطابق اخراجات ملاکر کارپوریشن کو فی کلو چینی تقریباً 140 روپے میں پڑے گی۔
یوٹیلیٹی سٹورز نے10 ہزار میٹرک ٹن چینی خریدنے کی منظوری دی ہے، یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی کی دستیابی کیلئے مہنگے داموں خریداری کے سواکوئی آپشن نہیں تھا ،جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز نے 130 روپے فی کلو کے حساب سے بولی دی تھی ،کارپوریشن نے حال ہی میں122 روپےکلو کی موصول بولی مسترد کردی تھی ،آخری ٹینڈر میں یوٹیلیٹی سٹورز نے87 روپے فی کلو کےحساب سے چینی خریدی تھی ۔
یہ بھی پڑھیں:ایک اور بنت حوا تشدد کا شکار، سر اٹھانا جرم بن گیا
یوٹیلیٹی سٹورز پرچینی کا سٹاک پہلے ہی ختم ہوچکا ،وفاقی حکومت وزیراعظم پیکچ کےتحت چینی پر بھاری سبسڈی دے رہی ہے ،بی آئی ایس پی مستحقین کیلئے چینی کی قیمت 70روپے کلو مقرر ہے ،دیگر شہریوں کیلئے یوٹیلیٹی سٹورز پرچینی کی قیمت91 روپے کلو مقرر ہے ۔