(فرزانہ صدیق) توشہ خانہ فوجداری کیس میں عدالت نے آج چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی ہے ۔
تفصیلات کیمطابق اسلام آباد کی مقامی عدالت میں سیشن جج ہمایوں دلاور نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کی کیس کی منتقلی کی درخواست کو خارج کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ چئیرمین پی ٹی آئی کے وکلا کی جانب سے جج کے نام سے منسوب فیس بک پوسٹ کی وجہ سے کیس کے ٹرانسفر کی درخواست دی گئی تھی۔
مزید کاروائی کیلئے عدالت نے 20 جولائی کو دونوں گواہوں کو طلب کر لیا ہے۔