(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز سعود شکیل سری لنکا میں ڈبل سینچری بنانے والے پہلے پاکستانی بیٹر بن گئے۔
گال میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ میں مڈل آرڈر بلے باز سعود شکیل نے پاکستان کو مشکلات کے بھنور سے نکالتے ہوئے 200 رنز کی اننگز کھیلی، انہوں نے 352 گیندوں کا سامنا کیا اور 19 چوکے لگائے۔
سری لنکا کیخلاف ابتدائی 5 وکٹیں جلد گرجانے کے بعد دنوں بیٹرز نے 177 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی اور پاکستان کی پوزیشن مستحکم کی تھی۔
سعود شکیل سے قبل پاکستان کی جانب سے کوئی بھی بلے باز ڈبل سینچری اسکور کرنے میں ناکام رہا تھا تاہم سال 2014ء میں یونس خان نے 177 جبکہ محمد حفیظ نے 2012ء میں 196 رنز بنائے تھے۔
واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے سال 2021ء میں عابد علی نے 2021ء میں زمبابوے کیخلاف ہرارے میں ڈبل سینچری اسکور کی تھی۔