ڈالر کی اونچی اڑان کے بعد سونا بھی پر پھیلانے لگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ملک بھر میں ڈالر کے بعد سونے کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ دیکھنے کو آیا ہے ،فی تولہ سونے کی قیمت میں 6 ہزار 200 روپے اضافہ ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر اضافے سے 1967 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔
صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 6 ہزار 200 روپے مہنگا ہوکر 2 لاکھ 21 ہزار روپے کا ہو گیا ، 10گرام سونا 5 ہزار 316 روپے مہنگا ہوکر 1 لاکھ 89 ہزار 472 کے ریٹ پر فروخت ہوا جبکہ فی تولہ چاندی کی قیمت 2650 روپے پر ہی برقرار ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ڈالر کی اونچی اُڑان ، روپیہ ہلکان ،انٹر بینک سے بڑی خبر آگئی
دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہواہے ،انٹربینک میں ڈالر 3 روپے 78 پیسے کے اضافے سے 283 روپے 4 پیسے پر بند ہوا۔