(رانا زاہد اقبال) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کو انسدادِ دہشتگردی کی خصوصی عدالت گوجرانوالہ میں پیش کیا گیا۔
انٹی کرپشن کے جج کی رخصتی کے باعث محمد خان بھٹی کو ڈیوٹی مجسٹریٹ کی عدالت پیش کیا گیا جہاں محمد خان بھٹی کے جوڈیشل ریمانڈ میں یکم اگست تک توسیع کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیے: توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی درخواست مسترد
خیال رہے کہ محمد خان بھٹی پر منڈی بہاؤالدین میں ساڑھے 12 کلومیٹر روڈ کی تعمیر میں کک بیک لینے کا الزام ہے۔
پیشی کے بعد انٹی کرپشن کی ٹیم محمد خان بھٹی کو لیکر واپس روانہ ہوگئی۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔