"سابق حکومت کی طرح معاہدہ نہیں توڑینگے،آئی ایم ایف پروگرام کی پاسداری کرینگے"،وزیراعظم شہباز شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعظم شہبازشریف ماڈل سپیل اکنامک زون کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہسابق حکومت کی طرح معاہدہ نہیں توڑیں گے بلکہ آئی ایم ایف پروگرام کی پاسداری کریں گے۔"
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا کہناتھا کہ افسوس ہےایسامنصوبہ جوکئی سال پہلے شروع ہوجانا چاہئے تھا پانچ سال تاخیر ہوئی، ہماری حکومت نے 15 ماہ فائر فائیٹنگ میں ہی گزار دیئے۔
شہباز شریف نے کہا کہ پورے پاکستان میں سی پیک کے تحت سپیشل اکنامک زون تعمیر ہونا تھے،30 ارب ڈالر کی 2015 سے2018 تک سرمایہ کاری کی گئی،لیکن پی ٹی آئی کے 4سالہ دور میں صنعتی زونز پر سست رفتاری سے کام کیا گیا،سی پیک نواز شریف کی کاوش تھی جس کی بدولت 30 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ، ہماری حکومت 15 ماہ تو فائر فائیٹنگ میں ہی گزر گئے، 2018کے بعد سی پیک کو روک دیا گیا ۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سابق حکومت نے بیرونی تعلقات خراب کرنے کی دانستہ کوشش کی ، سابق حکومت کی توجہ گالم گلوج اور الزامات پر رہی ،سی پیک روکنے کی وجہ سے چین کے ساتھ تعلقات خراب ہوئے ، چین نے ٹیکسٹائل انڈسٹری کو خیرباد کہنا شروع کردیاہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس موقع تھا کہ چینی ٹیکسٹائل ٹیکنالوجی یہاں لاتے، پچھلی حکومت کی طرح معاہدہ نہیں توڑیں گے ، آئی ایم ایف پروگرام کی پاسداری کریں گے ۔
یہ بھی پڑھیں:ڈالر کی اونچی اڑان کے بعد سونا بھی پر پھیلانے لگا
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ڈیفالٹ کا خطرہ اب ختم ہوچکا ہے پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر آج 14 ارب ڈالر کے قریب ہیں ،ہماری برآمدت اتنی کم ہیں کہ ہمیں شرم سے ڈوب مرنا چاہیے ، پوری قوم آج میثاق معیشت پر متفق ہوجائے۔