(24 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کی تحلیل کی تاریخ پر ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔
مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی تحلیل کرنے کا فیصلہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور دیگر اتحادی جماعتوں کی مشاورت سےکیا جائے گا جبکہ قومی اسمبلی کی تحلیل کی تاریخ کے فیصلے کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:انٹی کرپشن کا گھیرا تنگ، سابق ممبران صوبائی و قومی اسمبلی طلب
خیال رہے کہ خبر سامنے آئی تھی کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی کی مدت پوری ہونے سے قبل 8 اگست کو توڑنے پر اتفاق کرلیا ہے، قومی اسمبلی کی مدت 12 اگست رات 12 بجے تک ہے، اسمبلی مدت سے قبل تحلیل ہونے پر عام انتخابات کرانے کے لیے نگران سیٹ اپ 90 دن کے لیے آئےگا۔