(24 نیوز) چنیوٹ سے پاکستان تحریک اںصاف کے سابق ٹکٹ ہولڈر سید ذوالفقار علی شاہ نے استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر خان ترین سے ملاقات کی۔
اس موقع پر سید ذوالفقار علی شاہ نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا اور جہانگیر خان ترین کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: پرویز خٹک کی پارٹی، سیاسی میراثی کی عزت کا کباڑہ
سربراہ استحکام پارٹی جہانگیر ترین نے کہا کہ سید ذوالفقار علی شاہ کی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کرتا ہوں، استحکام پاکستان پارٹی ملک کے بہترین مفاد کیلئے کام کر رہی ہے، ملک کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کیلئے عملی میدان میں اترے ہیں۔