رجب طیب اردوان نے سعودی فرمانروا کو ترکیہ میں تیار کردہ الیکٹرک کار تحفے میں دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(خالد چیمہ) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد و وزیراعظم محمد بن سلمان کو مقامی طور پر تیار کردہ جدید الیکٹرک گاڑی تحفے میں دی۔
گزشتہ روز ترک صدر خلیجی ممالک کے 3 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچے تھے جہاں انہوں نے جدہ میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور دیگر حکام سے ملاقاتیں کی۔.
یہ بھی پڑھیے: بھارت زیرو ڈوز بچوں کی تعداد کے لحاظ سے سرفہرست ہے، عالمی ادارہ صحت
دورے میں ترک صدر نے شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کو ترکیہ کی مقامی طور پر تیار کردہ 2 الیکٹرک گاڑیاں تحفے میں دیں۔
سعودی ولی عہد نے طیب اردوان کو الیکٹرک گاڑی میں بیٹھا کر ٹیسٹ ڈرائیو لی اور تحفے پر مہمان کا شکریہ ادا کیا۔