سندھ اور بلوچستان کی انڈسٹری کو اب مہنگی آر ایل این جی خریدنا پڑے گی

Jul 18, 2023 | 20:02:PM

(اشرف خان) سندھ اور بلوچستان کی انڈسٹری کے لیے بری خبر، سوئی سدرن کی نااہلی کے باعث دیگر صوبوں سے مہنگی آر ایل این جی خریدنا ہو گی۔

ذرائع کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی کی نااہلی کی سزا سندھ اور بلوچستان کی صنعتوں کمرشل اور کیپٹو پاور پلانٹس کو بھگتنا پڑے گی، ان کو دیگر صوبوں کے مقابلے میں مہنگی آر ایل این جی خریدناہو گی، ایس ایس جی سی کو گیس چوری اور لیکج کی وجہ سے اربوں روپے کا نقصان ہوچکا جس پر اوگرانے بھی بڑا جھٹکا دے دیا، عالمی مارکیٹ میں آر ایل این جی کی کم قیمت کا ریلیف دینے کے بجائے  اضافہ کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف معاہدہ، وزیراعظم نے بڑا اعلان کر دیا

 ترجمان اوگرا کا کہنا ہے کہ ایس ایس جی سی کے ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک میں یو ایف جی نقصان کی وجہ سے آر ایل این جی کی قیمت میں اضافہ کیا گیا، ایس این جی پی ایل کیلئے جون میں 12.71 ڈالر کے مقابلے میں قیمت کم ہوکر 12.64 ڈالر ہوئی جبکہ ایس ایس جی سی کے لیے جون میں12.94 ڈالر کے مقابلے میں قیمت بڑھا کر 13.13 ڈالر ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی۔

کمپنی فنا نشل رپورٹ کے مطابق2020-21 میں ایک ارب 90 کروڑ منافع دینے والی کمپنی کو صرف ایک سال میں 8 سے 10 ارب روپے خسارے کا خدشہ ہے، 2021 -22 کے ابتدائی 9 ماہ میں 5 ارب روپے سے زائد کا خسارہ ہوچکاہے، 9 ماہ میں یو ایف جی بھی 2 فیصد اضافے سے 19 فیصد کی بلند ترین شرح پر آگئی ہے، مالی خسارے،گیس چوری اور ضائع ہونے سے 2021 -22 کا خسارہ 8 سے 10 ارب رہنے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں