آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاؤس آمد،وزیراعظم نے خود استقبال کیا

Jul 18, 2023 | 23:46:PM

This browser does not support the video element.

(24 نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی وزیر اعظم ہاوس آمد،وزیر اعظم شہباز شریف نے دونوں راہنماوں کا استقبال کیا۔

ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی وزیراعظم ہاؤس میں شہباز شریف سے ملاقات ہوئی جس میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور سردار ایاز صادق بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف معاہدہ، وزیراعظم نے بڑا اعلان کر دیا

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی ،اسمبلی تحلیل کرنے کی تاریخ اور نگران سیٹ اپ سے متعلق امور پر مشاورت کے علاوہ حکومت کی دیگر جماعتوں کے مطالبات اور معاشی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزیدخبریں