(خالد چیمہ ) مسجد الحرام میں نئے غلافِ خانہ کعبہ کو تبدیلی کی تقریب کا آغاز شروع ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق کنگ عبدالعزیز کمپلیکس سے غلاف کعبہ کو خصوصی ٹرکوں کے ذریعے بیت اللہ شریف لایا گیا ،کسوہ فیکٹری کے حکام نے غلاف کعبہ حرمین شریفین انتظامی امور کے سربراہ الشیخ عبدالرحمان السدیس کے حوالے کیا جبکہ کے تبدیلی کی تقریب نماز عشاء کے بعد شروع کی گئی۔
مسجد الحرام میں غلاف کعبہ کی روح پرور تقریب کا آغاز ہو گیا,کسوہ فیکٹری کے ماہر کاریگر غلاف کعبہ کی تبدیلی میں شریک ہوئے جبکہ ہزاروں عمرہ زائرین اور نمازی روح پرور تقریب میں شامل ہیں،پاکستان سمیت دیگر ممالک کے سفارتی افسران غلاف کعبہ کی تقریب دیکھنے کے لئے موجود ہیں.
غلاف کعبہ مجموعی طور پر16 ٹکڑوں پرمشتمل ہے ,کسوہ کی لمبائی 50 فٹ اور چوڑائی 35 سے 40 فٹ ہےجبکہ غلاف کعبہ کا وزن 850 کلو گرام ہے اور اس کی تیاری میں 25 ملین ریال لاگت آتی ہے۔
غلاف کعبہ میں تقریباً 700 کلو گرام خالص ریشم، 300 کلو گرام کاٹن، 100 کلوگرام چاندی کا دھاگہ اور 120 کلوگرام چاندی کے تار کا استعمال کیا جاتا ہے۔
سیاہ رنگ کے غلاف پر آیات مبارکہ کے 54 سنہری حصے بھی شامل ہیں،غلاف کعبہ کی تقریب فجر تک جاری رہے گی۔