سعودی عرب : دہشتگردی میں ملوث سعودی شہری کو سزائے موت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سعودی عرب میں دہشتگردی میں ملوث سعودی شہری کو سزائے موت دے دی گئی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق سعودی شہری محمد بن عبداللہ بن علی العبد الجبار کو سعودی عرب کے مشرقی ریجن میں سزائے موت دی گئی،سعودی میڈیا کے مطابق مجرم پر دہشت گردی کے الزامات کے تحت مقدمہ چلایا گیا تھا، مجرم کا دہشت گردی کے ایک نیٹ ورک سے رابطہ تھا جس نے سکیورٹی حکام پر فائرنگ کی تھی۔
مجرم پر یہ الزام بھی تھا کہ اس نے سیکیورٹی حکام کی مانیٹرنگ کر کے معلومات دہشت گردوں کو دی تھیں جس کے نتیجے میں 3 سکیورٹی اہلکاروں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔