چین:شاپنگ سنٹر میں آگ لگنے سے 8 افراد ہلاک

Jul 18, 2024 | 10:11:AM
چین:شاپنگ سنٹر میں آگ لگنے سے 8 افراد ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)چین کے صوبے سیچوان کے شاپنگ سنٹر میں آگ لگنے سے 8 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ کئی لوگ عمارت میں پھنس گئے۔

چینی میڈیا کے مطابق بدھ کو چین کے مغربی صوبے سیچوان کے شہر زیگونگ کے ایک شاپنگ سنٹر میں مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے کے قریب آگ بھڑک اٹھی،آگ لگنے سے 8 افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے جبکہ شاپنگ سنٹر کی 14 منزلہ عمارت میں پھنسے لوگوں کو نکالا جا رہا ہے ۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مقامی فائر ڈیپارٹمنٹ سے 300 کے قریب ایمرجنسی ورکرز اور درجنوں گاڑیاں جائے وقوعہ کی طرف روانہ کی گئیں جس کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا، شاپنگ سینٹر کی عمارت سے کل 30 افراد کو بچا لیا گیا ہے جبکہ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ اور کتنے لوگ اندر پھنسے ہوئے ہیں۔